ملک کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بار بار بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پید اہو گئی جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے اور بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور لیسکو کے پاور کنٹرول سینٹر نے لوڈشیڈنگ شروع کی جس کے بعد لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند رہی ۔ بار بار بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题