فواد چوہدری نے اپنے ہی کزن چوہدری فرخ الطاف کو بے شرم کہہ دیا

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو ببےشرم کہہ دیا۔فواد چوہدری نے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے ’دو اور بے شرم‘ لکھا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme