بورے والا،ایک ماہ قبل گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے والا قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکا

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

بورے والا(یواین پی)ایک ماہ قبل گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے والا قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکا،مقتولہ کے بھائی مقدمہ کے مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،ورثاءانصاف کے لئے دربدر ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 235/ ای بی میں گزشتہ ماہ 22 فروری کو فیاض نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی شگفتہ کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا تھا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقتولہ کے بھائی آصف نذیر کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جبکہ ملزم کی طرف سے مدعی مقدمہ اور مقتولہ کے خاندان کو مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مقتولہ کے ورثاءعدم تحفظ کا شکار ہونے کے علاوہ انصاف کے حصول کے لئے تھانے کے چکر لگا لگا کر دربدر ہوچکے ہیں انہوں نے آئی جی پنجاب سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی رانا نیک محمد کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جو جدید آلات کی مدد سے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes