اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 180 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 189 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔