ضلع شیخوپورہ بھر میں 11 رمضان بازاروں کو فنگشنل کر دیا گیا ہے رانا شکیل اسلم

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ بھر میں 11 رمضان بازاروں کو فنگشنل کر دیا گیا ہے، تمام بازاروں میں 13 سے زائد اشیاء خوردونوش کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں اور اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیکرٹری ماحولیات سید مبشر حسین کو دورہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) موسی علی بخاری، ڈی او انڈسٹری تنویر احمد، ڈی ایف سی ریاض احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے سیکرٹری ماحولیات کو بتایا 5 اپریل سے 14 گندم خریداری مراکز پر باردانہ کا اجراء شروع کرکے زمینداروں، کسانوں، کاشتکاروں سے ایک لاکھ 50 ہزار میڑک ٹن گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوجائے گاجس کے لئے گندم خریداری مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ماحولیات کو بتایا کہ تمام رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا اور شہریوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy