نارووال(یو این پی) ایم این اے ارمغان سبحانی نے سابق ناظم چویدری عصمت اللہ وریاہ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر نا عدم اعتماد کی کامیابی اور عمران خان کی شکست ہے،عمران خان نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کسی رکن کو اس قابل نہیں چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرسکے،تحریک انصاف کے کارکن بھی اپنی قیادت کے کارناموں پر شرمندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپکی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں،یقینا اراکین اسمبلی بھی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بننا پسند نہیں کریں گے، اگر بقول آپ کے چودہ اراکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں 165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئے ہیں گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو