ٹھٹھہ(یواین پی /حمید چنڈ)رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں امن امان کی حوالے سے ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں عدیل حسین چانڈیو کی سربراھی میں اہم اجلاس ہوا جس میں تاجروں مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے امن امان سمیت اہم مسائل پر بات چیت اس اجلاس میں ٹھٹھہ سٹی تاجر اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سید الطاف حسین شاہ شیرازی صدر اشرف چنڈ جرنل سیکریٹری دریانو مل سنیئر نائب صدر یوسف میمن ضلع تاجر اتحاد کے کامران غنی خطیب جامع مسجد عبدالبسط شیعا رہنما سید شبیر شاھ ودیگر اس اجلاس میں موجود تھے جہنوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کو رمضان المبارک کے حوالے سے اپنی تجویزیں پیش کی ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے کہا کے رمضان المبارک میں امن امان کے حوالے سے سنیپ چیکنگ سمیت مختلف حدود میں پولیس پکٹ قائم کی جائیں گی۔