رمضان کاچاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

پشاور(یواین پی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) ہفتہ کو پشاور میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند(آج)بروز ہفتہ نظر آنے کے امکانات ہیں، (آج) ہفتہ کو چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا، کراچی میں (آج) غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں (آج) غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر اکتیس گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy