اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے بعض قریبی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے قریبی ساتھیوں سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بعض رہنماؤں کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی اور فی الحال اسلام آباد میں رہنے کا کہا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔