ملتان(یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کی کردار سازی میں معیاری کتب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے بچوں کی کتب کا عالمی دن ہر سال2اپریل کو یور پ کے اس مصنف ہنس اینڈرسن کے یوم پیدائش کے موقع پر اس کی یاد میں منایا جاتا ہے یورپی مصنف نے بچوں کیلئے ادب تخلیق کیا اور جنوں پریوں کی کہانیاں لکھ کر بچوں سے زیادہ بڑوں میں مقبولیت حاصل کی۔آج کی الیکٹرانک دنیا میں کتابوں کی بجائے بچے اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ پر اپنی زندگی کا انحصار کرتے ہیں،۔ماہرین کے مطابق جن بچوں کو مطالعہ کا شوق ہوتا ہے وہ غیر معمولی طور پر ذہین اور باصلاحیت ہوتے ہیں کیونکہ یہ کتاب ہی ہوتی ہے جو بچوں کو صحیح اور غلط کی پہچان کرانے میں نمایاں کرادار ادا کرتی ہے۔