کولیشن فار انکلیوسو پاکستان کی مببر تنظیموں کی طرف سے خواجہ سراؤں کا عالمی دن منایا گیا

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)کولیشن فار انکلیوسو پاکستان کی مببر تنظیموں کی طرف سے خواجہ سراؤں کا عالمی دن منایا گیا جس میں خواجہ سرا ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹئ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنما بندیا رانا ، زحرش خانزادی، سابق ایم پی اے فرحین مغل وومین پروٹیکشن سینٹر کی انچارج ماروی اعوان آغا خان یونیورسٹی کی کی رہنما امتیاز شیخ وکیل نورین شیخ اور دگر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد خواجہ سراوں کو عام زندگی میں شامل کیا جائے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جائے خواجہ سراؤں کو دنیا میں غلط نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو ختم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو نوکری دلوانے کے ساتھ ساتھ سیاسی دھارے میں بھی شامل کیاجایے گا تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes