ڈائریکٹر رائٹر رومان خان اور اعجازشریف،ڈی او پی نوید چودھری ، جلدسینماوں کی زینت بنے گی
لاہور( یواین پی)اردو فلم ”پلے بوائے “ کے آخری سپیل کی شوٹنگ جاری،زارا نور اور حیدر راج ملتانی کی زبردست پرفارمنس. تفصیل کے مطابق اردو فلم ”پلے بوائے“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور شوٹنگ کا آخری سپیل لاہور کی مختلف لوکیشنز پر جاری ہے فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر رومان خان اور اعجاز شریف ہیں دو گانوں کی عکسبندی کی گئی کوریوگرافر افتخار سونی،زارا نور اور حیدر راج ملتانی نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا کاسٹ میں روز بٹ ،کرن ،حیدر علی،ظہیر منج، بادشاہ چیمہ، طالب، مقصود عالم، سہیل وزیر آبادی، قاسم مغل اور دیگر فنکار شامل ہیں فلم پروڈیوسر امجد حسین ڈیرے وال، معاون پروڈیوسر شہزاد خان،ڈی او پی نوید چودھری،کیمرہ مین موسیٰ خان، مبشر علی، میک اپ آرٹسٹ مقصود اور علی ہیں پلے بوائے کا کردار رومان خان ادا کر رہے ہیں زارا نور کے ساتھ ان ڈور کام پکچرائز کیا گیافلم کا کیمرہ چند روز تک کلوز ہو جائے گا یہ فلم جلدسینماوں کی زینت بنے گی