تلونڈی بھنڈراں(یو این پی) پاکستان فیڈریشن آف میڈیا کونسل رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت محمد عثمان مغل ضلعی صدر نارووال طلب کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری رانا آصف۔نائب صدر غلام علی۔لیگل ایڈوائزر حسن ظفر خان ایڈووکیٹ۔جائنٹ سیکرٹری میاں بلال حسین۔پریس سیکرٹری رانا عرفان گڈو۔آفس سیکرٹری سرفراز کھوکھر۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میاں افضل کے علاوہ زاہد علی نے بھی شرکت کی۔صدر عثمان مغل نے استقبال رمضان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ کی فضیلتوں برکتوں اور رحمتوں کو سیمٹنے کا مہینہ ہے روزہ اللہ پر تقوی کا نام ہے اور روزے سے صبر کا بھی درس ملتا ہے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کے ساتھ ساتھ مساکین بیواو¿ں یتیموں اور مستحقین کو بھی یاد رکھنا ہوگا اپنے ماتحت ملازمین کی ڈیوٹیوں میں بھی نرمی کریں اور دل کھول کر خیرات کو یقینی بنائیں اعتکاف میں لیلتہ القدر کو تلاش کریں۔اجلاس میں پی ایف ایم سی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نئی ممبر شپ کے حوالہ سے زاہد علی۔ڈاکٹر مبشر۔رانا ذکاالحسن۔رانا آصف۔عامر اور راحت کو پاکستان فیڈریشن آف میڈیا کونسل کی ڈسٹرکٹ نارووال میں ممبر شپ کی منظوری بھی دی گئی۔ عثمان مغل نے کہا کہ مرکزی و بانی چیئرمین محترم ملک سراج احمد اور مرکزی چیف کوآدڈینیٹر مرزا نسیم احمد مرکزی جنرل سیکرٹری بابر علی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نوٹیفکیشن جاری کئے اجلاس میں با اجازت صدر عثمان مغل دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے جبکہ اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے فرائض جنرل سیکرٹری رانا آصف نے انجام دیئے۔