متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے آج صبح دس بجے اپنا اجلاس طلب کرلیا

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے آج صبح دس بجے اپنا اجلاس طلب کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد اور حکومت چھوڑ کر اپوزیشن سے ملنے والی ایم کیو ایم، شاہ زین بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy