اسلام آباد (یواین پی)اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔اپوزیشن رہنما ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، شاہدہ اختر علی نے اسپیکر کے خلاف یہ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔قواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے۔