اسلام آباد(یواین پی)تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل کے طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں،حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔