محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کی نا اہلی 49 ذون کچرے کی آماجگاءکرپشن بے لگام

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

صواآصل( یو این پی)ایل ڈبلیو ایم سی کا کارنامہ سامنے آگیا منظور نظر افسران کی تعیناتی نے 49ذون کو کچرے کی آماجگا بنا دیا ذونل افیسرابراہیم کی تعیناتی کے بعد علاقہ بھر سے صفائی کا عملہ غائب متعدد ملازمین کی بوگس حاضریاں لگانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق لاہور کے ذون 49میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے منظور نظر ذونل افیسرابراہیم کی تعیناتی کے بعد علاقہ میں صفائی کا نظام دھرہم برہم ہو چکا ہے ہر طرف گندگی کے ڈھیر زیر نظر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں افسران کی جانب سے متعدد سپر وائزروں سے ماہانا بھتے لینے کے انکشافات بھی سامنے آچکے ہیں لیکن افسوس کہ افسران کی جانب سے منظور نظر افسران کی تعیناتی کے بعد کارکردگی نہیں دیکھی جاتی یوسی 253میں جن کی بوگس حاضریا ں لگائی جا رہی ہیں ان میں نیامت دلیپا جوکہ عرصہ دراز سے الفضل فیکٹری میں کام کرتا ہے اصغر ولد تالو وکرم ولدفقیرپرویز مسیح سجاد ولد جاویدمسیح اور دیگر شامل ہیں جبکہ ذونل افیسر محمد ابراہیم کی جانب سے عرصہ دراز سے کھلی کرپشن کی جارہی تھی وکرم ولد جاوید مسیح خاکروب یوسی 253 کا اے ٹی ایم کارڈ بھی ذونل افیسر ابراہیم نے اپنے پاس رکھا تھا اور تنخواہیں کھا رہا تھا محکمانہ انکوائری پر علی رضا نامی ملازم کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا اور انکوائری گول کر دی گئی تاحال مہینوں گزرنے کے باوجود نہ تو رکرم مسیح کو اے ٹی ایم کارڈ واپس دیا گیا اور نہ ہی ابراہیم کے خلاف کاروائی کی گئی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے اظہار خیال میں ندیم ۔اعلی رضا ۔رفیق۔اور حسنین جوئیہ نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی میں سے ایسے کرپشن کنک افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں آنی چاہئے لاہور کے 49 ذون میں ذونل افیسر کی تعیناتی کے بعد کرپشن بے لگام ہے جبکہ ذونل افیسر49محمد ابراہیم نے اپنے موقف میں کہا کہ مشینری کی کمی کی وجہ سے صفائی متاثر ہے ہم شکایات کا فوری حل کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes