صوا آصل خطرناک ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق تین زخمی

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

صوا آصل(یو این پی) چوکی صواآصل کے قریب فیروز پور روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم جس کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے تھانہ کاہنہ پولیس نے مرحومین کی نعشیں قبضہ میں لیکر زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق کاہنہ صواآصل کے قریب تیز رفتار ٹرک مہران کار پر چڑ ھ گیا جس کے باعث کارمیں سوار عارف اور سنی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حمزہ ،خضر اور عمارہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں اور تھانہ کاہنہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا تھانہ کاہنہ پولیس کی جانب سے تمام پہلوﺅں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاحال ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری زیرالتواءہے ذرائع کے مطابق ٹرک ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy