عمران خان کو اندازہ ہی نہیں اس کے ساتھ ہوا کیا ہے، بلاول بھٹو

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

سکھر (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی اور وہ خوشیاں منا رہا ہے، اسے اندازہ ہی نہیں کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہی عمران ہے جس نے مہنگائی کا سونامی کھڑا کردیا، عمران خان نے پاکستان کے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سلیکشن نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا، اس شخص نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، اس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب تک اس کو نہیں نکالیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم نے آج عمران خان سے حساب لے لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy