گوجرانوالہ (یواین پی) اداکارہ صباء قمرآج 5اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ صباء قمر 1984ء میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے ہی حاصل کیا۔انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی۔ صباء قمر اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ میں بھی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ”ہندی میڈیم“میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔