ہنگو (یواین پی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کر دیے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے باعث این اے33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان 14 فروری کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی تھی۔