وزیراعظم عمران خان کے آج دورہ لاہور کا امکان

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب کا سیاسی بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے آج دورہ لاہور کا امکان ہے، پنجاب میں حکومتی اتحاد کے سیاسی پلان کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اور پنجاب کے سیاسی بحران کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیاہے، پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے، وزیراعظم عمران خان پنجاب میں نمبرز گیم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy