دومختلف واقعات میں اوباش ملزمان نے بی اے کی طالبہ اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا

Published on May 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

Igwa

رپورٹ ۔۔۔ ڈاکٹر عارف محمود
دومختلف واقعات میں اوباش ملزمان نے بی اے کی طالبہ اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا
ڈسکہ(یواین پی)دومختلف واقعات میں اوباش ملزمان نے بی اے کی طالبہ اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاوہ پیرو چک کی رہائشی صوبیہ بی بی زوجہ طاہر محمو دو ماہ قبل اپنے خالہ زادبھائی کی شادی میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ گئی جہاں پر اس کی دوستی علی رضا ،عمراور غلام فاطمہ کے ساتھ ہو گئی چند روز قبل مغویہ دوائی لینے کے لئے گئے اسے ملزمان ورغلا پھسلا کر گاڑی میں بٹھا کر مریدکے لئے جہاں پر اسے ایک کمرہ میں بند کر کے ملزم علی رضا نے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بھی بنایا مغویہ موقع پا کر بھاگ کر گھر آگئی ،جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع رلیوکے کے رہائشی محنت کش کی 21/22سالہ بیٹی (م) جو کہ بی اے کی طالبہ ہے بی اے کا پیپر دینے صبح آٹھ بجے گاؤں کی دیگر لڑکیوں کے ہمراہ رکشہ ڈرائیور علیم کے ساتھ سمبڑیال گئی دوسری لڑکیاں واپس گاؤں آگئیں لیکن(م ) واپس نہ آئی پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ (م ) کو رکشہ ڈرائیور علیم اپنے والد محمد عباس اور والدہ کے ہمراہ اگوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا ہے تھانہ موترہ پولیس مغویہ اور مغویہ کے والدکی درخواست پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔

نامعلوم افراد نے نشی کوتشددکر کے موت کے گھاٹ اتاردیا
ڈسکہ(یواین پی)نامعلوم افراد نے نشی کوتشددکر کے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ گذشتہ قتل ہو نے والے محنت کش کا مقدمہ 4افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق موضع مرہانہ کے رہائشی محمد ناصر کو کسی نے اطلاع دی کہ اس کا بڑا بھائی محمد علی جو کہ نشہ کا عادی ہے دربار میاں صاحب میں زخمی حالت میں پڑا ہے مدعی جا کر دکھا کہ اس کے بھائی محمد علی کی نعش پڑی تھی جس کے چہرے پر تشدد کے نشان ،ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا جسے نامعلوم افراد نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا مقتول محمد علی کی نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیا گیا ستراہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاجبکہ گزشتہ موضع مندرانوالہ میں قتل ہو نے والے 60سالہ نذیر مسیح کے قتل مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی عارف مسیح کی درخواست پر اقبال ساہی ،محمداسلم ساہی پسران محمد تقی ،تنویر احمد گھمن اور مشتاق مسیح کے خلاف درج کر لیا۔

کرنٹ لگنے سے 35سالہ شادی شدہ خاتون ہلاک
ڈسکہ(یواین پی ) کرنٹ لگنے سے 35سالہ شادی شدہ خاتون ہلاک جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق جامکے روڈ کے رہائشی راشد علی کی بیوہ شہلا جو گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ کام کے دوران پنکھے کا سوئچ لگاتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئی جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث زندگی کی بازی ہا رگئی جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں زخمی ہو نے کے باعث بابر سکنہ محلہ حبیب پورہ ،شبیراحمد سکنہ حاجی پورہ اور مہمند سکنہ سوہاوہ کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme