کراچی(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ فرح خان کے بیگ کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کا فرح خان سے متعلق بیان سامنے آگیامفتاح اسماعیل نے کہا کہ کہا فرح خان نے ہر پولیس والے ہر ڈی سی کے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دعوی کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔