اوکاڑہ،صارفین کی سہولت سب سے مقدم ہے ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا سستے رمضان بازار ضیاءشہیدا لائبریری اور بسم اللہ میرج لان جی ٹی روڈ کا دورہ ۔انہوں نے آٹے ،چینی کے سٹالز کا معائنہ کیا انہوں نے چینی کے سٹال پر چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا او ر ہدائیت کی کہ ناپ تول کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ناپ تول میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے آٹے کے سٹال پر آٹے کے تھیلے کا وزن چیک کیا اور آٹے کا موائسچر بھی چیک کیا ۔انہوں نے کریانہ کاﺅنٹر ،گوشت کاﺅنٹر ،فیئرپرائس شاپس ،ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس و دیگر کاﺅنٹرز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدائیت کی کہ رمضان بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہونے چاہییں ۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت سب سے مقدم ہے صارفین کی سہولت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے گفتگو کی اور شیاءخورونوش کی قیمتوں اور کوالٹی بارے بھی دریافت کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes