فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انتظامیہ کے چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) انتظامیہ نے چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی منظوری کے بعد ہیومن ریسورسز فیسکو نے ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل آفیسر فرسٹ سرکل محمد نعیم جاوید کو ایکسئین آپریشن جی ایم آباد ڈویژن، محمد امیر خان ایکسئین آپریشن جی ایم آباد ڈویژن کو ایکسئین آپریشن سول لائنز ڈویژن، عمار امتیاز ایکسئین آپریشن سول لائنز ڈویژن کو ایکسئین ایم اینڈ ٹی سیکنڈ سرکل جبکہ محمد کاشف کلیم ایکسئین ایم اینڈ ٹی سکینڈ سرکل کو ایکسئین ٹرانسفارمرز ری کلیمشین ورکشاپ فیسکو تعینات کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes