کراچی (یواین پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ملک کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو سلیکٹڈ سے منتخب بنانے کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے، ہماری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، اگر کل فیصلہ نہ ہوا تو بہت مشکلات نظر آرہی ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے معاملات حل نہ کیے تو آپریشن فاکس ہوسکتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے اداروں کو استعمال کررہے ہیں،ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں ہے۔