لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی نے حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان منتخب ہوئے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے لیے وزارت اعلی کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلی بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔واضح رہے کہ علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں 199 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔