پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ، پاکستان بدترین ممالک میں شامل

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایک بار پھر دنیا کا چوتھا بدترین درجہ دیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق پاکستان فہرست میں 109 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے شہریوں کو محض دنیا بھر میں صرف 31 مقامات تک بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔ دیگر تین ممالک جن کے رینک پاکستان سے کم ہیں ان میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔ دریں اثنا، آخری درجہ بندی کے مقابلے ٹاپ 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے،جاپان اور سنگاپور درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں، دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر میں 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ درجہ بندی سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کا ویزہ فری/ویزا آن ارائیول اسکور 143 ہے، جو ریکارڈ ہائی ہے، یوکرین 34 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ روس 117 کے اسکور کے ساتھ 49 ویں نمبر پر قابض ہے، جو اس سال کے شروع میں 46 ویں نمبر پر موجود تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog