پشاور(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیا۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے آج پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے، سپریم کورٹ نے آج نظریہ ضرورت کو دفن کردیا اور بلاشبہ عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔