اوکاڑہ (یو این پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر ہدائیت اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر کا سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ۔انہوں نے سستے رمضان بازار میں قائم،ایگریکلچر فیر پرائس شاپ،کریانہ کاؤنٹر،گھی کاؤنٹر،چینی کاؤنٹر،گوشت کاؤنٹر،آٹے کے سٹال سمیت دیگر کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدائیت کی کہ رمضان بازار میں تازہ پھل اور سبزیاں ہمہ وقت دستیاب ہونی چاہییں اور رمضان بازار میں کسی صورت میں بھی کوئی چیز نا پید نہ ہو انہو ں نے چینی کاؤنٹر پر چینی کے پیکٹوں کا وزن بھی چیک کیا اور ہدائیت کی کہ چینی خریدنے والے صارفین کو تواتر سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق چینی فراہم کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے قیمتوں اور اشیاء کی کوالٹی بارے بھی دریافت کیا۔