صوواآصل (یو این پی)یوسی 250کے جنرل کونسلر ملک عابد علی قادری نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی بدانتظامی اور ظلم و بربریت کا بازار گرم تھا اللہ کا شکرہے پاکستانی قوم کو ظالم حکمرانوں سے نجات ملی تحریک انصاف کی حکومت میں غریب کا جینا مشکل ہوچکا تھامحکمہ جات مفلوج ہو گئے تھے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے اور ملکی سالمیت کیلئے اقدامات گئے ہیں اور میاں برادران نے عوامی مسائل کا خاتمہ کیا ہے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار لیا گیا افسوس کہ عمران نیازی نے عوام سے دھوکے کے سوا کچھ نہ کیا ایک سوال کے جواب میں ملک عابد علی قادری نے یہ بھی کہا کہ بات اقتدار کی نہیں ملک بچانے کی ہے ۔