عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمدکا ہفتہ وارجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد؛کاشف رضا اعوان

Published on April 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمدکا ہفتہ وارجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ 11 ہفتوں کے دوران محکموں کی 21 مختلف انڈیکیٹرز پر کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ 11 ہفتوں میں مختلف مقامات پربغیر کور 700مین ہولز/ڈرینز کو ڈھکن لگائے گئے جبکہ 86سٹی کونسلز کو زیرو اوپن مین ہولز کیا گیا۔علاوہ ازیں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنیوالے 7۔افراد کے خلاف مقدمات درج اور دو کو گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے مین روڈز پر واقع 138 سرکاری اور 136پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو محفوظ انداز میں روڈ کراس کرانے کے لئے زیبرا کراسنگ وسپیڈ بریکرز کا قیام عمل میں لایاجاچکا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 11ہفتوں میں مختلف مقامات پر 5131سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل جبکہ 115سٹی کونسلز میں سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر چالو کردیا گیا۔انہی ایام میں پرانے پلوں کا سروے کرکے 5 پلوں کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کیا گیا اسی طرح واسا نے 962بندڈرینز کی صفائی کراکر انہیں چالو کرایا۔علاوہ ازیں سیور لائینز بند کی 2282 درخواستوں کو نمٹا کر ان کی درستگی کرائی گئی۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گلی،محلوں اور شاہراؤں سے102576ٹن کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس منتقل اور 174سٹی کونسلز کو زیروویسٹ کیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 49پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کی بلڈنگز،واش رومز کو رنگ روغن،مسلسل صفائی ستھرائی،ویٹنگ ایریاز میں موجود بینچز کو رنگ روغن کرایا گیا جبکہ 825 سکولوں وسرکاری عمارات کو وائٹ واش کراکر خوشنما شکل دی گئی۔علاوہ ازیں گرین بیلٹس اور پلے گراؤنڈز کی حالت زار کو سنوارنے کے لئے متعلقہ محکمے متحرک رہے اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مزید 25 مختلف مقامات سے وال چاکنگ کا صفایا،69واٹر سٹوریج ٹینکس کی صفائی کرائی گئی۔168 بنیادی مراکز صحت،15 رورل ہیلتھ سنٹر اور 6ہسپتالوں کی چھتوں سمیت اردگرد صفائی ستھرائی کا ٹاسک مکمل کیا گیا۔مساجد میں جمعہ کے خطبات اورسکولوں میں زیرو پیریڈ کے دوران صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات تسلسل سے جاری رہے۔اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ اور سٹی ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 1649 گاڑیاں بند اور54لاکھ 44ہزار روپے جرمانہ،42مقدمات درج3954۔اوورلوڈگاڑیوں کو ایک کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوا۔ 130رورل واربن چھوٹے روڈز کا پیچ ورک مکمل کرنے کے علاوہ بجلی کی لٹکتی تاروں اور ٹریفک کی روانی میں حائل 46پولز کی منتقلی کی گئی جبکہ 28ٹرانسفارمز کو کورڈ کرایا گیا۔اسی طرح 732بھینسوں کو شہری علاقوں سے باہر منتقل،185پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی ستھرائی اور وائٹ واش کرایا گیا۔صدر اجلاس نے عوامی بہبود کے اقدامات پر مزید ذمہ دارانہ عملدرآمد کی تاکیدکی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes