ہارون آباد(یواین پی)پٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اس سے دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی اور میاں محمد نواز شریف کی عوامی حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے مثبت اور عوام دوست اور دوررس نتائج کے حامل معیشت کی ترقی کے اہم فیصلے کر کے اپنے انتخابی منشور اور وعدوں کو پورا کرنے کی عملی مثال پیش کی ہے ماضی میں ہمیشہ ہر ماہ دیگر حکومتیں اشیاء کی قیمتیں بڑھاتی رہیں مگر ڈالر کی قیمت کم کرنے سمیت پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا قابل تعریف کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک محمد سجاد علوی،چوہدری محمد عدیل افضل ، ملک قمر اعوان ،،میاں محمد یار کموکا ، میاں اختر خان عاکوکا، راجہ شاہد مسعود جنجوعہ ،میاں احتشام الحق لالیکااور میاں اختر خان عاکوکانے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو میڈی سمیت ہر فورم پر سراہا گیا ہے اور انہوں نے ریلوے نظام کو مستحکم اور منافع بخش بنانے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے پی پی پی کے دور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پی آئی اے جیسا قومی ادارہ خسارے میں چل رہا تھا مگر چار سال میں پہلی مرتبہ پی آئی اے نے ایک ارب روپے سے زائد منافع کمایا ہے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کا خطیر منافع حاصل کرنا میاں محمد نواز شریف اور ان کی متحرک ٹیم کے معاشی وژن اور پالیسیوں کی کامیابی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے لیے مختلف یونٹس کے قیام کے علاوہ سولر انرجی سسٹم کو فروغ دینے کی حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیدنگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے گی ۔