اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کے لئے سرگرم ہوگیا

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز لاہور کے لگژری ہوٹل میں مقیم ہیں، اراکین اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ تک اکٹھے ہوٹل میں ہی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو پنجاب میں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy