ہمیں غلامی قبول نہیں،شاہ محمود

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو ایک راستہ اختیار کرنا ہوگا،ایک خودی اور خودمختاری کا راستہ ہے،دوسرا راستہ غلامی کا ہے، جوارکان جھکے اوربکے نہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف ایک سوچ جبکہ دوسری طرف اتحاد بیٹھا ہوا ہے، ہماری نظر میں تحریک انصاف کیخلاف غیرفطری اتحاد ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں، کون نہیں جانتا کہ اس اتحاد میں بینظیر اورذوالفقار بھٹو کی کردار کشی کی گئی، کمال ہے کہ آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیت گیا،کچھ لوگ مقدر کے سکندر ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes