پاکستان میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چینی وزارت خا رجہ

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

بیجنگ(یواین پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاولی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy