اسلام آباد (یواین پی) عمران خان کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے کہ عوام فیصلہ کریں، شفاف الیکشن سے فیصلہ کیا جائےعوام کسے وزیراعظم چاہتےہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیر کی رات کو کیے گئے ٹوئٹ میں عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اہم بیان بھی جاری کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے مزید کہا کہ ہم فوری الیکشن کامطالبہ کرتےہیں، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے کہ عوام فیصلہ کریں، شفاف الیکشن سے فیصلہ کیا جائےعوام کسے وزیراعظم چاہتے ہیں۔