بلوچستان بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کو پبلک نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران 15 تا 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے اہل ہوں گے جبکہ 19 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیں گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 سے 22 اپریل سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 7 مئی کو امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题