پشاور(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الانس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔