اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں کون کون شامل؟ ن لیگ کے 12 اور پیپلزپارٹی کے سات وزرا ہوں گے، جے یو آئی (ف) 4 ، بی اے پی 3، ایم کیوایم کو سندھ کی گورنر شپ اور 2 وزارتیں، شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی شامل کئے جا نے کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو نے کوئی عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذ رائع کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔