ایسٹرکے موقع پر فول پروف سیکورٹی کا پلان تیار کر لیا گیاہے، ڈی پی اواوکاڑہ

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

چھ سوسے زائد پولیس افسران واہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے،فیصل گلزار
اوکاڑہ(یواین پی / شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزارنے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے حتمی سیکورٹی پلان تیا ر کر لیا۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں محب وطن پاکستا نی ہیں اوراقلیتوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتوں نے ارض پاک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے۔مسیحی برادری کے مذہبی تہوار پر اوکاڑہ میں 600 سو سے زائد پولیس افسران وہلکاروں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن کے ساتھ سپیشل ناکہ بندی اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ ون ویلنگ،ہلڑبازی اورلاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes