ایک ہی تنے پر 12 سو سے زائد ٹماٹر

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

برطانیہ کے ہرٹ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے باغبان نے ایک ہی تنے پر ہزاروں ٹماٹر اُگا کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ڈگلس اسمتھ نامی انگلش باغبان سابق ​​ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کسی کے لیے بھی توڑنا ایک امتحان بن چکا تھا۔ڈگلس اسمتھ کے مطابق ’انہوں پچھلے سال اپنے گرین ہاؤس میں ایک پودے پر 839 ٹماٹر اُگائے تھے جبکہ اب وہ اپنے پودے کے ایک ہی تنے پر 1,269 ٹماٹر اُگا کر ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔‘ڈگلس اسمتھ کے مطابق اِنہیں یہ ریکارڈ بنانے کے لیے کئی برس لگے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题