نواز شریف اور اسحق ڈار نے جلد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد/لندن(یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جلد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ اسحق ڈار پہلے پاکستان پہنچ رہے ہیں اگلے چند دنوں میں دونوں کو پاسپورٹ بھی مل جائیں گے۔نواز شریف نے اسحق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد پاکستان جاکر وزیراعظم شہباز شریف کی معاونت کریں۔ وزیراعظم پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت اور منظوری کے بعد اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ لندن میں مسلم لیگ ن کے عارضی ہیڈ کوارٹر زمیں لیگی قائد نے گزشتہ روز مصروف دن گزارا اور ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پارٹی قائدین سے ٹیلی فونک مشاورت ہوئی۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اور ان کے محکموں کا اعلان بھی نواز شریف کی منظوری سے کیا جائیگا۔ اسحق ڈار بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ حکومتی امور میں مکمل معاونت کرر ہے ہیں اور وزارت خزانہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر اہم فیصلوں میں شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog