پشاور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں حکومت جانے کے بعد پہلا پاور شو کیا اور الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا جاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، قوم نے امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کی، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نامنظور کے نعرے لگائے، فیصلہ کن وقت آگیا، ہم نے فیصلہ کرنا ہے غلامی چاہتے ہیں یا آزادی؟۔پشاور میں عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی ’ڈیزل’ڈیزل کے نعرے لگ گئے۔