ڈی پی او نارووال کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈی پی او نارووال کامران ممتاز کی قیاد ت میں نارووال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شکر گڑھ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اصغر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1کلو 990گرام چرس برآمد کر لی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملزم سجاول کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے رائفل 12بور برآمد کرلی۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں کیٹگری بی کے مجرم اشتہاری شوکت علی کو مقدمہ 843/21بجرم 489ایف ت پ میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم شبیر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک برآمد کر لیا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملزم شہباز شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy