مذہبی تہوار محبت ،امن رواداری ،بھائی چارے ،اخوت یگانگت اور ہم آہنگی کے مظہر ہیں محمد علی اعجاز

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments
اوکاڑہ (یواین پی)مذہبی تہوار محبت ،امن رواداری ،بھائی چارے ،اخوت یگانگت اور ہم آہنگی کے مظہر ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ان تہوار کو احترام اور عقیدت سے منانا ہے ہر پاکستانی امن کا داعی اور محبت کا پیامبر ہے ہمیں اپنے اتفاق و اتحاد اور نظم و ضبط سے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران امن کمیٹی اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں یوم علی کے سلسلہ میں ہونے والی تقاریب ،مجالس اور جلوسوں کے انتظامات ،سیکیورٹی ،راستوں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری اداروں کی ذمہ داریوں سے متعلق فیصلے کئے گئے اجلاس میں ایسٹر کے تہوار کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اجلاس میں شریک مسیحی برادری کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر ضلع بھر کے چرچوں کی سیکیو رٹی کو فول پروف بنایا جائے گا چر چوں ،ملحقہ سٹرکوں ،گلیوں اور راستوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے یقین دلایا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے چر چوں کی سیکیو رٹی اور صفائی ستھرائی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں بلدیاتی ادارے خصوصی اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مسیحی وفد کے مطالبے پر ضلع بھر کے سرکاری ادارو ں میں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو گڈ فرائیڈے کی چھٹی دیئے جانے کا بھی اعلان کیا بعد ازاں ممبران امن کمیٹی چوہدری محمد اشرف ،مولانا عبد المنان عثمانی ،سید زاہد گیلانی ،راو¿ عتیق گوہر ،صداقت علی بھٹی نے بھی ضلعی امن کمیٹی کے افعال کردار اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog