پاکستان اسلامی جمہوریہ مگر اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہو رہا،جسٹس فائز عیسی

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کے معاملے پر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لیکن یہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینج نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ فانڈیشن میں پلاٹ الاٹمنٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سرکاری ملازم محمد صدیق کی درخواست کی سماعت کی۔دوران جسٹس قاضی فائز عیسی کے سرکاری ملازمین کو پلاٹ الاٹ کرنے سے متعلق اہم ریمارکس دیے گئے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر اب یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا، ہم راتوں رات انقلاب لاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں وزیر اعظم اپنی صوابدید پر دو دو پلاٹ الاٹ کر دیتا ہے، وزیر اعظم کون ہوتا ہے ایسے پلاٹ دینے والا، ہمارے ملک میں پلاٹ دینے کا کوئی اصول نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme