اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی، اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا، امپورٹڈ وزیر اعظم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ امپورٹڈ ہی ہیں، خبریں تھی کہ ہمارے کسی بھگوڑے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کا نام کوئی استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن میں الیکشن ایکٹ کی پانچ شقوں کے تحت درخواست دی، پاکستان کی عوام تیار ہو جائے۔