بیجنگ (یواین پی)چینی صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی وبا اب بھی بہت سنگین ہے، اس کی روک تھام اور کنٹرول کے کام میں نرمی نہیں لائی جا سکتی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی چن پھنگ نے ہائی نان میں اصلاحات اور کھلے پن کے جامع فروغ اور چینی خصوصیات پر مبنی آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق خصوصی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد ہائی نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہائی نان، فری ٹریڈ پورٹ کو چینی طرز کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ بنا دے گا۔